نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض عہدہ سنبھالنے بنگلادیش سے لاہور پہنچ گئے

54 / 100

لاہور: نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض عہدہ سنبھالنے بنگلادیش سے لاہور پہنچ گئے، پاکستانی فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے تھے جب انھیں نگران کابینہ کا حصہ بنایا گیا.

پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کے لیے نامزد قومی کرکٹر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچے ہیں۔

پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد قومی کرکٹر وہاب ریاض کو وزیر کھیل کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ منصب سنبھالنے کے لیے وہاب ریاض بی پی ایل ادھوری چھوڑ کر بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچنا پڑا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کے آج وزیر کھیل پنجاب کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن ان سے حلف لیں گے۔ تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے تھے اور رواں سیزن میں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا.

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض صوبائی وزیر کی ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود پی ایس ایل بھی کھیلیں گے.

Comments are closed.