پرویز الٰہی اینڈ کمپنی کا وار ضائع، چوہدری شجاعت کی پارٹی صدارت بحال

54 / 100

اسلام آباد: پرویز الٰہی اینڈ کمپنی کا وار ضائع، چوہدری شجاعت کی پارٹی صدارت بحال، الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کلعدم قرار دیدیا.

چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا.

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 18 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی پارٹی صدارت پر بحال کردیا.

الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کلعدم قرار دیتے ہوئےانھیں پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر بحال کردیا.

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ پارٹی کے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے فیصلوں کو کلعدم قرار دیدیا۔

Comments are closed.