آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ مزاکرات جاری

52 / 100

اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کا وفد پاکستانی وفد کے ہمراہ اہم مذاکرات میں شریک ہے۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے، جب کہ ناتھن پورٹر آئی ایم ایف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

مزاکرات میں نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین دو فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10روز قیام کرے گا، جائزہ مشن اور پاکستان کے مابین 1.1ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات ہوں گے۔

ٹیکنیکل مذاکرات جمعہ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد 9 فروری تک پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

جائزہ وفد کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل ہی متعدد شرائط پوری کی جاچکی ہیں اور بجلی و گیس کے بارے میں بھی جلد فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی معاہدے کی تکمیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Comments are closed.