تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے

45 / 100

لاہور: مسلم لیگ ن کو ایک اور شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے اور تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دروان تحریک انصاف کے امیدوارسبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر کو175 ووٹ ملے.

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ منتخب ہو جانے کے بعد خالی ہوا تھاجو کہ تحریک انصاف و ق لیگ اسپیکرکا عہدہ بچانے میں کامیاب ہوئے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے سبطین خان ، ن لیگ کے سیف الملکوک کا مقابلہ آج ہوا جب کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف عدم اعتماد پربھی ووٹنگ ہوگی۔

پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بن جانے کے باعث خالی ہونے والی اسپیکر کی چیئر کیلئے آج انتخاب ہوگا ،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔

نو منتخب چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے آج شام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی، انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے اجلاس میں اسپیکر کیلئے سبطین خان کو ووٹ دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس میں انٹراپارٹی الیکشن بھی دس دن میں منعقد کرنے کااعلان ہوا ۔

Comments are closed.