چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا اعلان، 10دن میں پارٹی الیکشن

51 / 100

اسلام آباد: چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا اعلان، 10دن میں پارٹی الیکشن،مسلم لیگ ق کے دس دن کے اندر پارٹی الیکشن ہوں گے جس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی فارغ کردیا عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سینیٹر کال علی آغا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فیصلوں سے آگا ہ کیا اور کہا چوہدری شجاعت کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا اس لیے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کیلئے تمام ممبران کو مدعو کیا گیا تھا اور اس میں 83 ممبران شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کامل علی آغا نے بتایا کہ صرف تین افراد پارٹی کے اندر کارروائیاں کیں جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے انھو ں نے نام لیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ سازش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص پارٹی کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے،سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے سے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر کامل آغا کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 10 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بھی تجویز دی ہے اور اجلاس میں 5 رکنی پارٹی الیکشن کمیشن کا تقرر کیا گیا ہے۔

ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جوجہ کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ 10 روز میں پارٹی جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے گا۔

Comments are closed.