روپیہ پٹ گیا، ڈالر کی قیمت 239 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ، حکومت بےبس

51 / 100

کراچی: روپیہ پٹ گیا، ڈالر کی قیمت 239 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ، حکومت بےبس، پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

جمعرات (آج) کو بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ رک سکا.

انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے.

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کی مزید بے قابو ہو گئی اور ڈالر 242 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تمام تر دعووں کے باوجود ڈالر کو سٹاپ نہ لگ سکا.

پاکستان میں مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 57 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا.

اسی طرح 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا، 13 دنوں میں 29 روپے اوپر چلا گیا ہے.

Comments are closed.