الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم شہباز شریف

45 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں طویل عرصے سے تاخیر کا شکار فیصلہ سنایا جائے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملے ہوئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Comments are closed.