مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، مریم نواز

55 / 100

اسلام آباد: ‏مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، مریم نواز کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ردعمل.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز نے ہی کی تھی جبکہ آخری روز وہ کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں.

Comments are closed.