ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں شدت ،مزید 2جاں بحق

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ مزید2مریض جان کی بازی ہارگئے

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 17 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے اس دوران 390 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.24 فیصد رہی۔

Comments are closed.