سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی دھوم

45 / 100

ممبئی: انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ،حیرت انگیز مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔

انسٹاگرام پر ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کار رجوتا گھوش دیب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ رجوتا گھوش دیب کی معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا سے مماثلت نے انسٹاگرام صارفین کو حیران کردیا۔ وہ ہوبہو دیپیکا پڈوکون سے ملتی ہیں۔

گو کہ رجوتا گھوش دیب نے کبھی خود دپیکا کی ہم شکل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تاہم جب بھی وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سیلاب امڈ آیا اور ان کی پوسٹ “واہ آپ دیپیکا جیسی لگ رہی ہیں” اور “ایک سیکنڈ کے لیے میں نے سوچا کہ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں” جیسے تبصروں سے بھر جاتی ہیں۔

ایک اور صارف نے یہ تبصرہ بھی کردیا کہ “کیا یہ دیپیکا کی جڑواں بہن ہیں؟

Comments are closed.