ریحام خان عمران خان کی شکست دیکھنے کس کی دعوت پرپارلیمنٹ پہنچیں؟

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ریحام خان عمران خان کی شکست دیکھنے کس کی دعوت پرپارلیمنٹ پہنچیں؟ یہ نہیں بتایا تاہم انھوں نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کی اورکہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے ۔

پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ کے نام سے شہرت پانے والی ریحام خان نے کہا عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔

ریحام خان نے کہا خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا، انہوں نے اپنے اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی ہے۔

http://

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں ۔

Comments are closed.