سکیورٹی فورسز کا مختلف مقامات پر آپریشن 3 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا

53 / 100

 فائل:فوٹو

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا مختلف مقامات پر آپریشن 3 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد انجام کو پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 سالہ سپاہی شاہزیب شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.