پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کی 18 نکاتی مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی

54 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد: آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لائیں , پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کی 18 نکاتی مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی,موجود فنڈز کے مطابق بینویلینٹ فنڈز کیسز, میریج گرانٹ کیسز,فیر ویل گرانٹ کی فوری ادائیگی کی جائے گی ,جب کہ انکوائریز , فیملی پینشن ٹرانسفر کیسز بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کےسیکرٹری جنرل اورنگ زیب تنولی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے دفتر میں محمد حنیف گل تنولی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن اور میڈم شیریں حنا اصغر ڈی پی او پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں محمد خورشید اعوان نائب صدر، محمد مقصود م نائب صدر,میاں سہیل انور سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن، قاضی عبدالودود چیئرمین لاہور ورکشاپ اینڈ ہیڈ کوارٹر ڈویژن اور مظہر شہزاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دوران میٹنگ آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب
تنولی نے اعلی افسران کو ریلوے ملازمین کے مسائل پر مشتمل 18 نکاتی ایجنڈہ سے آگاہ کیا۔ جہاں آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن اور ریلوے افسران کے مابین پنشنرز کی شکایات اور اس کے تدارک کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

جس پرمحمد حنیف گل تنولی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن اور میڈم شیریں حنا اصغر ڈی پی او پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے ایسوسی ایشن ک ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ ریلوے ملازمین اور پینشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

موجود فنڈز کے مطابق بینویلینٹ فنڈز کیسز, میریج گرانٹ کیسز,فیر ویل گرانٹ کی فوری ادائیگی کی جائے گی ,جب کہ انکوائریز , فیملی پینشن ٹرانسفر کیسز بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے,پینشنرز کے کیسز کو تاخیر کا شکار نہیں کیا جارہا۔

اس پر سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن اورنگزیب تنولی و دیگر نے ڈی ایس اور ڈی پی او ریلوے کی مثبت کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اعلی افسران مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے۔

Comments are closed.