جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میں ایک اور جیت، بنگلہ دیش کو بھی ہرادیا

50 / 100

فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ ڈاٹ کام

ممبئی: جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میں ایک اور جیت، بنگلہ دیش کو بھی ہرادیا، کوئنٹن ڈی کوک 174 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت نے جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 383 رنز کا بڑا ہداف دیا جو وہ پورا نہ کرسکے۔

جنوبی افریقیہ کے دیئے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 233 رنز پرہمت ہار گئی، محمد اللہ کی سنچری پلس کی مزاحمتی اننگز بھی بنگالی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور انھیں149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی شہر ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اننگز کے ابتدائی 8 اوورز کے دوران جنوبی افریقہ نے 36 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

ریزا ہینڈرکس 12 اور راسی ونڈر ڈوسن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اِن فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ایک اینڈ پر جمے رہے اور ایڈن مارکرم کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور 167 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 30.4 اوورز میں ایڈن مارکرم 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ پر کوئنٹن ڈی کوک اور ہینرک کلاسین کے درمیان 87 گیندوں پر 143 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بنگلادیشی بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

جنوبی افریقہ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز کوئنٹن ڈی کوک تھے، انہوں نے 174 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں ہینرک کلاسین اورڈیوڈ ملر نےجارحانہ بیٹنگ کی، کلاسین آخری اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر نے 15 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ مارکو یانسین نے ایک رن بنایا۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں بنگلادیش کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اور آدھی ٹیم 58 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب لٹن داس 22، تنزید حسن 12، مشفق الرحیم 8، شکیب الحسن ایک اور نجم الحسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

محمداللّٰہ نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ کیا اور میچ کو 47ویں اوور تک لے گئے۔ وہ 111 گیندوں پر 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی ورلڈکپ مقابلوں میں مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔

ٹیل اینڈرز میں نسیم احمد نے 19، حسن محمود نے 15، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے 11، 11 جبکہ شرف الاسلام نے 6 رنز بنائے،یوں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 3، مارکو یانسین، لزاڈ ولیمز اور کگیسو رباڈا نے دو دو جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ لی۔کوئینٹن ڈی کوک کو 174 رنز کی باری کھیلنے پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.