مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج، پہیہ جام، شٹرڈاوٴن ہڑتال

50 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی، لاہور، مظفرآباد:ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج، پہیہ جام، شٹرڈاوٴن ہڑتال ، مظفرآباد میں آج پہیہ جام، پشاور میں بھی شٹرڈاوٴن ہڑتال ہے، باغ آزاد کشمیر میں ٹیلرز سلائی مشینیں لے کر سڑکوں پر نکل کر آئے۔مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

آزاد کشمیر کے باغ میں درزی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کر کے سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے، تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔

مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے، احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا، جبکہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کردیا۔

بجلی بلوں کے خلاف کراچی میں تاجروں کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ لاہور کے تاجروں نے 2 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی بلوں کے خلاف آج شٹرڈاوٴن ہڑتال اعلان کیا ہے، شہر بھرکی اکثرمارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے سنسان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اور بڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں، حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے۔

مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہونگے۔

بار کونسل نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

ضلع ملاکنڈ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی کال پربٹ خیلہ درگئی سخاکوٹ تھانہ اورطوطہ کان میں کاروباری مراکز بند ہیں، اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سکھر میں بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے، شہر میں تمام چھوٹے بڑے بازار اور مارکیٹں بند ہیں۔

Comments are closed.