اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا،اسحاق ڈار

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا  موجودہ حکومت نے ایک دن بھی بیرونی ادائیگی نہیں روکی۔ ہماری کوشش ہے کہ رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔ 

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ نیچے گیا ہے کوشش ہے کہ ذخائر میں بہتری لائی جائے۔ پہلے بھی کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائےچارٹر آف اکانومی پر بات کی جائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک دن بھی بیرونی ادائیگی نہیں روکی۔ ہماری کوشش ہے کہ رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔ اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا۔ مانیٹری پالیسی میں وزارت خزانہ کو کوئی عمل دخل نہیں۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ اگر انتخابات ابھی ہوئے تو پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔ دوحکومتیں اب بن جائیں تو کیا اکتوبر میں شفاف انتخابات ہو سکیں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مردم شماری 71 کی طرز پر کی جارہی ہے۔ مردم شماری جو 2017 میں کی گئی اس پر اتنے اخراجات ہوئے اور اعتراضات بھی تھے۔ اس مردم شماری پر بھی کہا گیا کہ اس میں ترمیم لائی جائے اور ترمیم لائی گئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ 2017 میں بھی ترامیم لائی گئی تھیں تو بار لانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پنجاب اور کے پی کے انتخابات پھر پرانی مردم شماری پر ہوں گے۔

Comments are closed.