لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے باوجود پولیس عمران خان کے گھر داخل ہوئی، فواد چوہدری

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے باوجود پولیس عمران خان کے گھر داخل ہوئی، فواد چوہدری نے کہا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی.

فوادچودھری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نےعمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا.

انھوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے، وہ تمام پولیس افسران جو غیرقانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔

Comments are closed.