عمران خان کے خلاف زمان پارک ہنگامہ آرائی پر ایک اور مقدمہ درج

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف زمان پارک ہنگامہ آرائی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

لاہور کے زمان پارک ہنگامہ آرائی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ نمبر410/ 23 تھانہ ریس کورس میں درج ہوا۔

مقدمہ ایس ایچ اوریس کورس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور سیکڑوں کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کئے، عمران خان اور ساتھیوں پرمجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگ گئی.

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعہ بھی شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان عوام کیلئے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنےکےموجب بنے ، کارکنوں نےپیٹرول بم استعمال کئےاورسرکاری ملاک کونقصان پہنچایا۔

کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت متعدد پولیس اہلکارزخمی ہوئے، واضح رہے اس دوران پولیس نے بھی آنسوگیس کی شیلنگ  اور لاٹھی چارج کے علاوہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا.

عدالتی حکم پر آپریشن روکا گیا ہے تاہم اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ زمان پارک واقعہ سے متعلق ہے، بقول عمران خان کے ان کے خلاف پہلے ہی 80 مقدمات درج کئے گئے ہیں.

Comments are closed.