اقوام متحدہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاروائی پر ردعمل

54 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

نیویارک : اقوام متحدہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاروائی پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک کشیدہ صورتحال پر نظر ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کاروائی پر جاری بیان میں ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔

اسٹیفن ڈوجرک کا کہنا ہے ابھی صورتحال بہتر ہونے کا علم ہوا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے، ہمیشہ کہتے ہیں عوام کے پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ دو روز تک زمان پارک میدان جنگ بنارہا، وقفے وقفے سے پولیس اورکارکنوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں اس دوران دونوں طرف سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جب کہ عدالتی حکم پر آپریشن روکا گیا ہے تاہم اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ زمان پارک واقعہ سے متعلق ہے، بقول عمران خان کے ان کے خلاف پہلے ہی 80 مقدمات درج کئے گئے ہیں.

Comments are closed.