ن لیگ کیلئے کھلی چھوٹ، تحریک انصاف کیلئے دفعہ 144، رینجرز تعینات

53 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے ن لیگ کیلئے کھلی چھوٹ، تحریک انصاف کیلئے دفعہ 144، رینجرز تعینات کر دیئے گئے.

فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا (ن) لیگ کو دفعہ 144 کے باوجود انتخابی ورکرز کنونشن کرنے کی اجازت ہے،عمران خان انتخابی ریلی روکنے کے لئے پورے پنجاب کی پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا.

انھوں نے کہا کہ یہ خون خار درندے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ لاہور کی ریلی کو ملتوی کیا گیا ہے.

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے ایسا لگتا ہے کہ دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے کیونکہ لاہور میں دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا ہے۔ واضح طور پر، 8 مارچ کی طرح، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتےہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ
اتوار کو لاہور میں ہونے والی 5 تقریبات کی تفصیلات جاری کردیں جن کو شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ تقریبات کے انعقاد سے نہیں روکا گیا جبکہ پی ٹی آئی کیلئے رینجرز طلب کی گئی.

عالیہ حمزہ نے کہا کہ آج لاہور میں پانچ بڑی تقریبات ہورہی ہیں،لاہور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن ہورہا ہے، جیلانی پارک میں جشن بہاراں ہورہا ہے۔

عالیہ حمزہ کے مطابق اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس ہورہی ہے، شاہی قلعہ میں لائٹ اینڈ میوزیکل شو ہورہا ہے جب کہ 40 کلو میٹر میں میراتھن ہورہی ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ اگر کسی کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے تووہ پی ٹی آئی کی ریلی ہے، ڈرتے ہیں پی ڈی ایم والےایک اکیلےعمران سے.

Comments are closed.