عقل سے عاری تکبر والے کہتے ہیں مجھ پرریڈلائن لگا دی ہے، عمران خان

50 / 100

لاہور: عقل سے عاری تکبر والے کہتے ہیں مجھ پرریڈلائن لگا دی ہے، عمران خان نے کہا جو یہ بات کہتے ہیں ان میں عقل نہیں ہے، لوگوں سے کہا جارہاہے عمران خان مائنس کردیاگیاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ ہمارے ارکان کو ڈرایاجارہاہے،ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی کو دھمکایا جارہا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ ہم نے عمران خان پر ریڈلائن لگادی ہے،اراکین کو لالچ دیا جارہا ہے اور کروڑوں روپے آفرز کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک بات جو سب کو کہی گئی وہ یہ کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے،اللہ کے بعد اس ملک کے وارث پاکستان کے عوام ہے، عوام ہی کسی پر ریڈلائن لگاسکتی ہے۔

عمران خان نے کہاجو بھی یہ سمجھتا ہے، جس میں بھی یہ تکبر ہے کہ ہم نے ریڈلائن لگادی دی ہے، ان میں عقل نہیں ہے۔ صرف بے وقوف ہی ایسی بات کرسکتا ہے نہ ان کو سیاست کی سمجھ ہے، نہ انہوں نے عالمی
تاریخ پڑھی ہوئی ہے نہ ملکی تاریخ کا پتہ ہے۔

ہمارے ارکان کوکہا جارہاہے کہ تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں، ہمارے ارکان کوپیسوں کے علاوہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ مجھے اپنے ایم پی ایز پر فخرہے۔ ق لیگ نےمشکل وقت میں ساتھ دیا ان کابھی شکریہ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی پڑھا لکھا بندہ ایسی احمقانہ بات نہیں کرسکتا۔ ہمیشہ عوام ہی فیصلہ کرتی ہے کہ کس کے اوپر ریڈلائن لگانا ہے یا نہیں لگانا۔ ملکی تاریخ میں کبھی بھی اتنی مقبولیت کسی جماعت کو نہیں ملی جو آج تحریک انصاف کو ملی ہے۔

انھوں نے یاد دلایا کہ ہماری حکومت سازش کےتحت گرائی گئی مگر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا،اب ہمارے لوگوں کو کہاجارہاہےکہ ن لیگ میں چلے جاؤ، عوام کو ڈنڈے کے زور پر قابو نہیں کیاجاسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ پتہ چلاہے کہ آصف زرداری ایک بار پھر لاہور ارکان خریدنے کیلئے آیا، پارٹی کا صفایا کرنےپرآصف زرداری کا شکر گزار ہوں۔ وقت سے پہلے ہمیں پتہ چل گیا کہ پارٹی کے اندر کون سے گندے انڈے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتشار روکنے کیلئے فیصلہ کیا کہ اسمبلی توڑ کر انتخابات کرائیں، حکومت بتائے ہمیں پنجاب اور کے پی اسمبلی کیوں نہیں توڑنے دے رہے؟

مونس الہیٰ پردباو ڈالنے کیلئے اس کے دوست کو اٹھالیا گیا،انھوں نے یہ بھی کہا جب راناثنااللہ جیسےلوگ جس قوم پر مسلط ہوتے ہیں وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

Comments are closed.