وزپر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اپوزیشن کا ہنگامہ، واک آوٹ

50 / 100

 لاہور : وزپر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اپوزیشن کا ہنگامہ، واک آوٹ ، پرویز الٰہی نے کل 186 ووٹ حاصل کئے راناثناللہ کے 10 کی غیر حاضری کے دعویٰ کرتے رہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد تمام تر حربوں کے باوجود اعتماد کے ووٹ میں بندے توڑنے میں ناکام ہوئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے ایوان میں شور شرابہ توڑ پھوڑ کی پھر واک آؤٹ کر گئے. 

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کارروائی 12 تاریخ کے اجلاس میں کی گئی، حکومتی اتحاد کے ارکان نے لابی میں جا کر پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ اپوزیشن اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے سپیکر سبطین خان کی زیر صدرات پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کیا، اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد سپیکر اسمبلی کو پڑھ کر سنائی. 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ارکان کو طریقہ کار بتایا۔اس دوران اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج کیا، مشترکہ اپوزیشن کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اجلاس کے دوران اسمبلی اور لابی کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے، اس سے قبل گھنٹیاں بجائی گیئں اور تمام قانونی و آئینی تقاضے پورے کئے گئے. 

سپیکر سبطین خان نے کہا کہ رولز کے مطابق ایوان کی کارروائی چلا رہا ہوں، کسی کوبھی اندرآنےکی اجازت نہ دی جائے، جوپرویزالہٰی کوووٹ دیناچاہتےہیں وہ ارکان لابی میں چلےجائیں۔

Comments are closed.