ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کا مطالبہ پورا کردیا، وزیراعظم شہبازشریف

50 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کا مطالبہ پورا کردیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 29 مئی کو مانسہرہ میں سردار محمد یوسف اور کیپٹن صفدر نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا آج یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کابینہ سے منظور ہو گئی ہے اور آج سے یہ کمپنی اپنا کام شروع کر دے گی۔

اسلام آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف معمار پاکستان کی قیادت میں ترقی کا جو سفر رکا تھا۔

انھوں نے کہا اس سفر کو وہیں سے ہم نے شروع کیا۔لیکن میری توقع سے زیادہ معاملات بگڑے ہوئے تھے۔عمران نیازی پاکستان کی ترقی کے کاموں پر پاوں رکھ کر بیٹھا رہا ہے۔

تقریب کا بقیہ خطاب حسب سابق عمران خان کے خلاف تھا اور شہبازشریف نے گزشتہ حکومتوں کی غلطیاں بھی عمران خان کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے انھیں ناکام ترین دورقرار دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے الزام لگایاکہ عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔ہمارے دوست ملکوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔

سعودی عرب،چین ،متحدہ عرب امارات ،قطر نے ہر موقع چاہے سیلاب ہو،زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت ،کھل کر ساتھ دیا۔لیکن عمران نیازی نے انکو ناراض کیا۔

تقریب سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، سینیٹر پیر صابر شاہ کیپٹن ر محمد صفدر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی سردار اورنگ زیب نلوٹھہ،نعیم سخی تنولی،مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، تحصیل چئیرمین لورہ افتخار احمد خان عباسی تحصیل چئیرمین بفہ پکھل سردار شاہ خان بھی شریک تھے۔

تحصیل مئیر مانسہرہ شیخ شفیع، سابق ایم پی میاں ضیاء الرحمان، سردار ظہور احمد، سید مظہر قاسم ،سردار لیاقت کسانہ،ذوالفقار عباسی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.