پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان، پرویزالہیٰ نے وعدہ نبھا دیا

53 / 100

لاہور: پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان، پرویزالہیٰ نے وعدہ نبھا دیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔

نئے اضلاع کےحوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نےبریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ نے نئے اضلاع بنانے کے حوالے سے کہا کہ 2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے امیدظاہر کیی نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور لوگوں کے بیشتر مسائل مقامی سطح پر حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجن نے کہا نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا،محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

Comments are closed.