اسلامو فوبیا پر اہل مغرب کو اپنی سوچ کشادہ کرنے کی ضرورت ہے

50 / 100

اسلام آباد : رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے اہل قلم اور دانشوروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اسلامو فوبیا پر اہل مغرب کو اپنی سوچ کشادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماہر تعلیم اور اسکالر پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعيد المالکی ،رابطہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو ان کی اسلاموفوبیا کے حوالے سے جدوجہد پر اپنے شائع شدہ مضامین کو مجموعہ بھی پیش کیا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ دنیا کو اسلام کی اصل تصویر دکھانے کی ضرورت ہے۔رابطہ عالم اسلامی اس کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہا ہے ۔ہم وسیع تر مکالمہ چاہتے ہیں۔ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا دنیا کے امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے پروفیسر سجاد قمر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اہل علم اور علمائے کرام پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

اہل قلم اپنے قلم اور زبان دین حنیف کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر نے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محمد بن عبدالکریم العیسی پوری امت کے خطیب ہیں۔

انھوں نے کہاکہ انھیں ہم خطیب الامت کا خطاب دیتے ہیں۔پوپ جان پال سے لے کر بدھ ازم تک وہ تمام مذاہب کے بڑوں سے ملے ہیں۔اور اہل مغرب کے ساتھ بہترین مکالمہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان امت کا سرمایہ ہیں۔پاکستان کے نوجوان اور جامعات رابطہ عالم اسلامی کے مشن میں ان کا ہراول دستہ ہیں۔

Comments are closed.