نکاح کے وقت ختم نبوتؐ کے حلف نامہ پر دستخط کرنا لازمی قرار

52 / 100

لاہور: نکاح کے وقت ختم نبوتؐ کے حلف نامہ پر دستخط کرنا لازمی قرار ،بغیر حلف والا فارم استعمال کرنے والے رجسٹرارز کو قید و جرمانہ کی سزا ہوگی۔

پنجاب کے وزیراعلی چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے جاری بیان میں نکاح نامہ میں حلف نامہ کی شرط کے بارے میں بتایا گیاہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں، انھوں نے کہا کہ نکاح رجسٹرارز کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار ز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انھیں کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments are closed.