پاکستان نے آخری منٹ میں گول کرکے یقینی شکست ٹال دی

54 / 100

لندن: پاکستان نے آخری منٹ میں گول کرکے یقینی شکست ٹال دی،پاکستان ہاکی ٹیم کاکامن ویلتھ گیمز میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلا گیا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

برطانیہ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوئے ، پاکستان ٹیم نے آخری منٹ میں گول کرکے شکست ٹال دی۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کوارٹر گول میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی ، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے گول اسکور کر کے حریف ٹیم کی برتری ختم کردی۔

چوتھے کوارٹر میں جنوبی افریقہ نے مزید ایک گول اسکور کرکے دو ایک کی برتری حاصل کر لی،آخری منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز خان نے شاندار گول اسکور کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی اور کوچز کا کہنا ہے کہ آئندہ میچ میں اس سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Comments are closed.