آئی ایم ایف نے سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کردیا

45 / 100

واشنگٹن: انٹرنیشل مانیٹرنگ فنڈ نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کرلیتا تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کردیاہے جبکہ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا جبکہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑ ڈالر ادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیاء پر خرچ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔ صدر اور وزیراعظم شدید عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث مستعفی ہوکر بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

Comments are closed.