کورونا مثبت کیسز کا سلسلہ جاری،مزید 661 افراد میں وائرس کی تصدیق

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار مزید ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ کورونا کیسز کی شرح29. 3 فیصد رہی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا سے چل بساجبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ برائے صحت نے محرم  الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔

Comments are closed.