قومی ٹیم کی سری لنکا میں عید، سرفراز کی امامت ، فواد کے چٹکلے

52 / 100

فوٹو : پی سی بی

کولمبو: قومی ٹیم کی سری لنکا میں عید، سرفراز کی امامت ، فواد کے چٹکلےسری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو کے میں عید منائی۔

نماز عید کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی۔ ہوٹل کے ایک بڑے ہال میں بابراعظم اینڈ کمپنی نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکبادیں دیں۔

جب ایک دوسرے کو عید مبارک کہہ چکے تھے پھر کسی من چلے آواز لگائی۔ کوئی رہ تو نہیں گیا۔ یاروں کی محفل جہاں بھی سجے عید کا سمابن جاتا ہے۔

ایسے میں جب عید ہو اور سارے نوجوان کھلاڑیوں کا اکٹھ تو پھر پردیس کااحساس نہیں رہتا۔ یہی جذبہ دکھایا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی عید پر سری لنکا میں۔۔ گلے ملتے اور فقرہ بازی اور قہقے لگتے رہے۔

بابراعظم، سرفرازاحمد ، اظہر علی، امام الحق خوشیاں بانٹنے میں پیش پیش رہے۔ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ سرفراز احمد اور بابراعظم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ کپتان نے عید کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا۔

فواد عالم نے عید کی مناسبت سے گپ شپ پر مبنی شو بھی کیا جس میں حسن علی ، فہیم اشرف اور محمد نواز موجود تھے۔ اپنے اپنے تجربات۔ یادیں شیئر کیں۔ پھر سب نے مل کر کہا ۔۔ عید مبارک

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید منانے کے بعد پریما داسا انٹرنشنل کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس کی اور ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں خون گرمایا اور اپنی مہارتوں کو پالش کیا۔

Comments are closed.