رفتارکی پیمائش تو نہیں کی لیکن غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا، شعیب اختر

51 / 100

مکہ مکرمہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو شیئر کردی ۔

شعیب اختر کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں مارہے ہیں۔

شعیب اختر نے شیطان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا۔

http://

واضح ہے کہ شعیب اختر بھی ان دس لاکھ خوش نصیب مسلمانوں میں شامل ہیں جنہوں نے رواں برس حجِ اکبر کی سعادت حاصل کی ہے۔ وہسعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.