حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، قیمت میں بڑا اضافہ

53 / 100

اسلام آباد: حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، قیمت میں بڑا اضافہ، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری  دی گئی ہے ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

Comments are closed.