حکومت نے پٹرول پر 10 فیصد ریگو لیٹری ڈیوٹی عائد کردی

54 / 100

اسلام آباد : حکومت نے پٹرول پر 10 فیصد ریگو لیٹری ڈیوٹی عائد کردی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو
کی طرف سے اس کی تصدیق کردی گئی ہے
اس حوالےسے ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گایہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوز پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا۔

Comments are closed.