لانگ مارچ اسلام آباد آنے دیں یانہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، وزیرداخلہ

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

رانا ثنااللہ نے اس سے پہلے بہاولپور میں بھی لانگ مارچ پر گفتگو کی اور کہالانگ مارچ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دیں یانہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، وزیرداخلہ نے کہا نے کہا کہ اس پر فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ نے تیسرے آپشن کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کانام لیا اور کہا کہ اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے ، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے۔

Comments are closed.