شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے34 افراد ہلاک

بہار(ویب ڈیسک) شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے34 افراد ہلاک ہو گئے،طوفان اور شدید بارش جاری تھی کہ اوپر سے آسمانی بجلی بھی آن گری۔

آسمانی بجلی گرنے کا یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کا متاثرہ علاقہ شدید طوفان کی زد میں آیا۔

طوفان سے بہار کے سولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں اور اسی طرح ہلاکتیں بھی مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.