جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے الیکشن مہم کا آغاز کردیا

فوٹو : ٹوئٹر

لاہور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ، ہرتربوز کے اوپر مقامی حلقے کا نام کھرد کر لکھا گیا تھا۔

تربوز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 16میں منعقد ہوئی اس موقع پر ہر ترپوز کے اوپر پی پی 16لکھا گیا تھا۔

تقریب میں خواتین و حضرات مدعو تھے اورمقامی عہدیدار ہر ایک ایک کو تربوز دیتے رہے اور ہر ایک کی تصویر بھی بنائی گئی۔

یہ تقریب لاہور میں ہوئی اور تربوز تقسیم کرنے والے جماعت کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ تھے جوکہ جماعت اسلامی لاہورکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔

تربوز تقسیم کی اس تقریب کی تصاویر بعد میں سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس پر ردعمل میں لوگوں نےاس خود نمائی کی مذمت کی۔

 

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تو ہمیشہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر غریب عوام اور مستحقین کی مدد کی ہے۔

سینئر صحافی انصار عباسی بھی تربوز دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ کم ازکم جماعت اسلامی سے اس کی امید نہیں تھی۔ غریب کی عزت نفس کو اس طرح ٹھیس نہ پہنچائیں۔

تربوز تقسیم کرکے مزاق اڑایا گیاہے جب کہ تربوز اگر تقسیم ہی کرنے تھے تو تربوز لینے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں ڈالی گئیں۔

ایک شہری مقصود منتظر نے تربوز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ جماعت اسلامی نے تربوز تقسیم کرکے انتخابی مہم کاآغاز کردیاہے۔

ایک شہری مخدوم ابوبکربلال نے لکھا کہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادےاحمد سلمان بلوچ تربوز پر نام لکھ کر مستحقیین کا مزاق اڑایاہے۔

سینئر صحافی انصار عباسی کی ٹویٹ پر احمد سلیم بلوچ کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی کہ یہ محلے کے بچے ہیں تربوز پارٹی ہو رہی ہے۔

دوسری طرف دیکھا جاسکتا ہے تربوز وصول کرنے والی خاتون اور دیگر شرکا بچے نہیں بڑے ہیں اور اگر تربوز پارٹی تھی تو پھر ہر توبوز پر حلقہ کانمبر لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔

Comments are closed.