دورہ روس اسلام آباد، ماسکوتعلقات کو بلندیوں پر لے جائیگا، وزیراعظم

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے میں روس کے دورے کا شدت سے منتظر ہوں، دورہ روس اسلام آباد، ماسکوتعلقات کو بلندیوں پر لے جائیگا، وزیراعظم نے کہادو طرفہ تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دورہ روس شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوز ویک پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو واضح کیا کہ ان کا دورہ روس یوکراین کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران سے قبل طے شدہ ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے کسی تنازع کے ساتھ نہیں، روس کے دورے کا پروگرام یوکرین بحران سے پہلے بنا تھا، روسی صدر پیوٹن کی جانب سے دعوت بہت پہلے موصول ہوئی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک میں بے پناہ اقتصادی تعلقات کی صلاحیت موجود ہے۔

انھوں نے کہاپاکستان روس کو علاقائی رابطوں میں ممکنہ شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، ہم علاقائی ریاستوں اور بڑی طاقتوں سے ترقیاتی شراکت داری چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان اور روس اقتصادی تعلقات سے پہلے استفادہ نہیں کیا گیا۔

روس یو کرین تنازع میں پاکستان ڈبلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے تنازعہ کے ساتھ نہیں

عمران خان نے اس توقع کااظہار کیا کہ روس توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، اس لیے دونوں ممالک عرصے سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے یہ دورہ اسلام آباد اور ماسکو میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روس یوکرین تنازع کے عین وقت روسی دورے سے متعلق وضاحت کی کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے کسی تنازع کے ساتھ نہیں، وزیراعظم نے کہاروس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر متناسب بوجھ پڑ سکتا ہے۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تنازعہ سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی، توانائی کا بحران اور اجناس کی قیمتیں بڑھیں گی، کوئی بھی تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو اثرات سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا۔

عمران خان نے کہا دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، ہم ایسے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں جہاں تمام ممالک کے مفادات کا تحفظ ہو، روس کا دورہ دنیا سے بہتر تعلقات رکھنے کی خارجہ پالیسی کی نشان دہی کرتا ہے۔

Comments are closed.