پشاورمیں کوڑا پھینکنےوالوں کو پکڑنےکےلیےسی سی ٹی وی کیمرے

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور شہر میں سڑکوں اور مختلف علاقوں میں گندگی پھینکنے والوں کو پکڑنے کیلئے حکومت نے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سی سی ٹی وی میں گند پھینکنے والے شہریوں کی شناخت کرکے ان کوبھاری جرمانے کئے جائیں گے،شہر میں گندگی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ اب ڈبلیوایس ایس پی کرے گا۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف اور اہم علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ،کیمروں کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم بنایا جائے گا۔

گندگی کی روک تھام کیلئے کیمروں کی تنصیب کو شہریوں بھی اچھا اقدام قرار دیا۔ابتدائی طور پر بورڈ بازار، ہشتنگری، قصہ خوانی اور چوک شادی میں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق سڑکوں پرگندگی پھینکنے والے شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا تاہم لوگوں کو اس حرکت سے باز رکھنے کیلئے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Comments are closed.