ابتدائی حملے میں پرایانتھا کوچھڑوا لیا تھاپھر ہجوم آگیا، ملک عدنان

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سری لنکن شہری کے قتل سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی بد نامی ہوئی ہے وہاں اور پاکستانی کی جرات نے دکھا دیا ہے کہ انسانیت ابھی باقی اور اخلاقی اقدار ابھی زندہ ہے ،پریانتھاکمارا کی ڈھال بننے والا ملک عدنان جن کاتعلق سرگودھا سے ہے۔

ملک عدنان کا کہنا ہے کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیاہے وہ کسی میٹنگ میں تھے اس دوران انہیں کال آئی کہ کچھ لوگوں نے پرایانتھا کمارا پر حملہ کیا ہے میں نے پہنچ کر سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

ملک عدنان اپنے لئے وزیراعظم کی طرف سے تغمہ شجاعت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کام کے دوران پریانتھا کا رویہ سخت ہوتا تھا تاہم ذاتی زندگی میں وہ انتہائی نفیس انسان تھے،

ابتدائی حملے میں پرایانتھا کوچھڑوا لیا تھاپھر ہجوم آگیا، ملک عدنان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کی خاطر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کی کیونکہ وہ شخص پریانتھا کمارا پچھلے سات سال سے ہمارے ساتھ فیکڑی میں کام کر رہا تھا۔

پرایانتھا پرحملے سے متعلق ملک عدنان کا کہنا تھا کہ کال پر مجھے بتایاگیا کہ پرایانتھا صاحب نے نیچے کسی کو ڈانٹا ہے، اور کچھ لوگ انہیں مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نیچے گیا اور ایک دو لوگوں کے ساتھ مل کر ان کو روکنے کی کوشش کی۔

ہمارے بیچ بچاو کرنے کے بعد پریانتھا کمارا اوپر چلے گئے ہجوم بھی اوپر جانے لگا تو ہم نے ان کو سیڑھیوں پر روکا۔ جب تک بیس 25 لوگ تھے تو ہم ان کو سیڑھیوں پر روکنے میں کامیاب رہے لیکن جب ہجوم بڑھا تو میری ہمت جواب دے گئی تو میں بے بس ہوگیا۔

ملک عدنان کا کہنا تھا کہ ہجوم نے مجھے بھی چھت سے پھینکنے کی کوشش کی،پرایانتھا کو بچانے کے دوران موت کا خوف ذہن میں نہیں آیا، اس وقت یہی خیال تھا کہ ان کی جان بچ جائے اور ملک کی ساکھ خراب نہ ہو۔

انھوں نے واضح کیا کہ میں یہ سب کچھ انسانیت کے لیے کیا، اپنے ملک کے لیے کیا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کیا تاکہ ملک کا امیج باہر خراب نہ ہو،ملک عدنان نے وزیراعظم کی جانب سے اپنے لیے تمغہ شجاعت کے اعلان پر کہا کہ میں وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میری کوشش کو تسلیم کیا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے پر ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کو بہادری کے اس مظاہرے پر تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمار کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

Comments are closed.