کورونا کی نئی قسم کا خطرہ،15ممالک کی فلائٹس پاکستان آنے پر پابندی

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا کی نئی قسم کا خطرہ،15ممالک کی فلائٹس پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے پہلے کیٹیگری سی ممالک کی تعداد 7تھی جو بڑھا کر15کردی گئی ہے۔

یہ فیصلہ این سی او سی نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کیاہے اور کیٹیگری سی کے ممالک میں اضافہ کرکے ان ممالک سے فلائٹس پاکستان آنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کیسربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

این سی او سی کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کی لسٹ میں جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، ہنگری،آئرلینڈ ، کروشیا، سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں۔

کورونا وباء کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کی گئی ہے، ان ملکوں سے پاکستان آنے والوں پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری ہدایات کے تحت کیٹگری سی والے ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی تاہم ان ممالک سے اشد ضروری سفر خصوصی اجازت پر ہی ہوسکے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان کیلئے سفر خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے بعد ممکن ہوگا،سال اور زائد عمر کے پاکستانیوں، غیر ملکیوں کیلئے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Comments are closed.