پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر شہید ہو گئے

58 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر شہید ہو گئے ہیں حادثہ سیاچن میں پیش آیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں.

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 میجر شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق مزید تفصیلات بعد میں آنے پر آگاہ کیا جائے گا.

Comments are closed.