کرتار پور گوردوارہ میں ماڈلنگ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

62 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کرتار پور گوردوارہ میں ماڈلنگ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی مذہبی مقام پر ماڈلنگ پر تنقید کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کاحکم دے دیاہے۔

سوشل میڈیا پر کرتار پور گوردوارہ میں ماڈلنگ پر سکھ کمیونٹی نے بھی ناپسندیدگی کااظہار کیا جب کہ اسلام آباد کے نامور صحافی ہرمیت سنگھ نے حکومت سے واقعہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیا تھا۔

http://

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں ڈیزائنر اور ماڈل سے سکھ برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے۔

سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعہ پر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، واقعے سیکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پردکھ ہے۔

http://

عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ یہ کارروائی ہوتی ہوئی نظربھی آئے گی۔

Comments are closed.