محمد بن سلمان کی آج صدر،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی، نشان پاکستان دیا جاہے گا۔

اسلام آباد(زمینی حقائق )پاکستان کےدورے پر آہے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں آج ایوان صدر میں پروقار تقریب ہوگی سعودی ولی عہد دوپہر 12بج کر 45منٹ پر ایوان صدر کے لئے روانہ ہونگے ۔

معزز مہمان تین منٹ کے بعد دوپہر 12بج کر 48منٹ پرایوان صدر پہنچیں گے ،ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان 12بج کر50منٹ پر ملاقات ہوگی ۔

سعودی ولی عہد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد سے بھی ملاقات کرینگے۔ولی عہد کونشان امتیاز دینے کی تقریب بھی  یوان صدر میں منعقدہوگی۔

صدر مملکت عارف علوی سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ صدر عارف علوی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر میں خطاب بھی کریں گے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ملٹری بینڈ بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گےصدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کے اعزاز میں دوپہر ایک بج کر35منٹ پر ظہرانہ دیں گے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سہ پہر 2بج کر 25منٹ پر نور خان ایئر بیس کے لئے روانہ ہونگے۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نورخان ایئر بیس پر الوداعی کلمات بھی کہیں گےاس کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  سہ پہر 3بجے دوروزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہو جا ہیں گے۔

Comments are closed.