کراچی کنگز نے افتتاحی میچ میں کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

0

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)

پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کے ٹاپ سکورر جو کلارک رہے انھوں نے 46 رنز کی اننگز کھیلی.

شرجیل ایک چوکا لگانے کے بعد پہلے ہی اوور میں حسنین کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، 59 کے مجموعی سکور پر کلارک کو عثمان شنواری نے اعظم خان کا کیچ بنایا.

87 پر تیسری وکٹ گری جب بابراعظم 24 رنز بنا کرحسنین کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، محمد نبی 30 اور اینگرم 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.کراچی نے 14 اوور میں ہدف حاصل کیا.

6 کے افتتاحی میچ میں سرفراز احمد کی زیر قیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم کراچی کنگز کے خلاف121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے اوور میں عماد وسیم کی گیند پر ٹام بینٹن ہوگئے۔ انگلش بیٹسمین نے 5 رنز بنائے۔اوپننگ کرنے والے سرفراز احمد تیسرے اوور میں 7 رنز بنا کر چلتے بنے، صائم ایوب 8 سکور بنائے۔

کرس گیل کو کرسچن نے 39 رنز پرآوٹ کیا۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کوئٹہ کی چھٹی وکٹ 91 سکور پر گری، اعظم خان ارشد اقبال کی گیند پر کرسچن کو کیچ دے بیٹھے۔ بین کٹنگ 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 وکٹیں 106 رنز پر گری، عثمان خان شنواری صفر پر محمد عامر کا نشانہ بن گئے، محمد حسنین کی باری 4 سکور تک محدود رہی۔قیس احمد 16 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے حسنین ناٹ آوٹ رہے۔ ارشد اقبال نے16 رنز دے کر3 اور وقاص مقصود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلے ہی اوور میں 6 رنز پر وکٹ گر گئی، بینٹن عماد وسیم کو ایک چوکا مار کر اگلی بال پر آوٹ ہوگئے.

کریس گیل ون ڈاون آئے اور پہلی ہی بال پر چوکا لگایا، دوسرے اینڈ اوپننگ کیلئے آنے والے سرفراز احمدبھی 7 رنز پر عامر یامین کی بال پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے. کھیل3 اوورز میں 18 رنز بنے ہیں.

اس سے قبل پاکستا سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگزکے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز آئے ہیں، پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہوں،اچھاپرفارم کریں گے اسی لئے ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم ، بابراعظم ،شرجیل خان ، کولن انگرام ، جو کلارک اور محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامریامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفرازاحمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد ، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.