نوشہرہ،خٹک برادرز کی لڑائی پی ٹی آئی کو لے ڈوبی، وزارت بھی ختم

0

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )نوشہرہ میں دو بھائیوں پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کی باہمی چپقلش تحریک انصاف کی شکست کا سبب بنی، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےصوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کے ہاتھوں حکمران جماعت کو اپنے ہی صوبے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا.

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو  ن لیگ کے امیدوار نے ہرایا اور21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے لڑائی کے زمہ دار صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں اور الیکشن کے دوران ان کی فیملی کی بھی آپس میں محاذ آرائی تھی۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.