تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو استعفے واپسی کی درخواست دیدی
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو استعفے واپسی کی درخواست دیدی، پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی جس میں استعفے واپس لینے سے متعلق باضابطہ درخواست دی.
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران ملاقات میں شامل تھے،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگرنے ملاقات کی.
بعد میڈیا سےگفتگو میں عامر ڈوگر کاکہنا تھا ہماری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انھیں استعفوں سے متعلق پارٹی اور اپنے موقف سے آگاہ کردیا.
انھوں نے بتایا کو الیکشن کمیشن کو استفعے واپس لینے کی درخواست دے دی ہے، عامرڈوگرنے کہا ہم نے اپوزیشن لیڈر بنانا تھا اور جعلی اپوزیشن لیڈر ہٹانا تھا کیونکہ سپیکر نے پک اینڈ چوز کرکے استعفے منظور کئے.
انھوں نے کہا ہم نے باضابطہ درخواست دیدی ہے اگر اس کے بعد سپیکر کوئی اقدام اٹھاتے ہیں تو معاملہ متنازع ہوگا، اس موقع پرانھیں یہ بھی کہا کہ ہم نے گزارش کی دو صوبائی اسمبلیوں پر الیکشن کروائے جائیں