پاکستان کی 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 64 پر تیسری وکٹ گر گئی

کراچی: پاکستان کی 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 64 پر تیسری وکٹ گر گئی، محمد رضوان 28، فخر زمان صفر اور امام الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلئے262 رنز کا ہدف دیدیا،مقررہ اوورز سے ایک بال پہلے مہمان ٹیم 261رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کیویزدوسری وکٹ پر181رنز کی شراکت کے باوجودپاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

محمد نوازنے مہمان بیٹرز کے بڑھتے قدم روکنے میں اہم کردارادا کیا، 196 رنز پرتیسری وکٹ گری تھی 24 رنز کااضافہ ہوا تو 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے.

اس کے بعد پاکستانی باولرز نے مہمان بیٹرز کو قابو کرلیا، مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 261رنز بناکرآوٹ ہوگئی، کانوے 101، ویلمسن 85 اورسینٹنر36 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔

باقی بیٹرزکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے چار، نسیم شاہ نے تین حارث روف اوراسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

جاری ہے 

Comments are closed.