جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹرز کی ڈیٹا سروسز بحال
اسلام آباد :وزیراعظم کے دورے کے دوران کئے گئے اعلان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ۔
پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کیا تھا۔
جنوبی وزیرستان کیلئے موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
اس سے قبل جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا، نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کوفورجی میں اپ گریڈ کردیا۔
پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آوازاورڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔