پاکستان رائٹرز کلب کی ڈاکٹرنغمہ ریحان کی اعزاز میں الوداعیہ
ریاض سعودی عرب : رپور ٹ۔ شاہ جہاں شیرازی
پاکستانی صحافیوں، ادیبوں اور شعراء کی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب اور ان کی زیلی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چپٹر نے لیڈیز چپٹر کی فنانس سیکٹریٹری محترمہ ڈاکٹر نغمہ ریحان کی سعودی عرب سے مستقل طور پر یوکے منتقل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا.
تقریب میں پاکستان رائٹرز کلب و لیڈیز چپٹر کے عہدیداروں اور ان کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اعزازی مہمان ممتاز معالج، فیملی میڈیسنز سپیشلسٹ کنگ سلطان میڈیکل سٹی ریاض ڈاکٹر ریحان گوہر تھے.
رائٹر زکلب کے صدر پروفیسر فیاض ملک اور لیڈیز چپٹر کے کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ تقریب میں ڈاکٹر نغمہ ریحان اور ڈاکٹر ریحان گوہر کا فقید المثال استقبال کیا.
انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیڈیز چپٹر کے کنوینرڈاکٹر فرح نادیہ نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی کلب کے لئے شاندار خدمات اور بحیثیت فنانس سیکریٹری ان کی مخلصانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر نغمہ جیسے مخلص ساتھی کلب کو بڑی مشکل سے ملے گی.
کلب سے وابستگی اور لیڈیز چپٹر کی ترقی و ترویج کے لئے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہیں خوشی ہے کہ روشن مستقبل کے لئے ڈاکٹر نغمہ یہاں سے کوچ کررہی ہے لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ یاد رہے گی.
انھوں نے کہا ان کی کلب کے لئے خدمات سے ہم استفادہ کرتے رہیں گے۔پاکستان رائٹرز کلب کے صدر پروفیسر فیاض ملک نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی رائٹرز کلب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نغمہ نے کلب اور خاص کر لیڈیز چپٹر کی ترقی اور ادب کی ترویج کے لئے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
انھوں نے ایل سی میں رہ کر اپنی زمہ داریاں نہایت ہی پروفیشنلز طریقے سے انجام دی ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے ڈاکٹر نغمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیش رو سونیا کاشف بھی اسی جذبے و لگن سے کام کرتے ہوئے لیڈیز چپٹر کے لئے بحثیت فنانس سیکٹریٹری اپنی زمہ داریوں سے عہدہ براں ہوگی۔
لیڈیز چپٹر کی ڈپٹی کنوینر شمائلہ ملک نے ڈاکٹر نغمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو وقت ہم نے گزار ا وہ عرصہ تک یاد رہیں گے انہوں نے ڈاکٹر نغمہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقعہ پرپاکستان رائٹرز کلب کے فنانس سیکریٹری زبیر احمد بھٹی اور ڈاکٹر مدیحہ ملک، انجینئر مدیحہ نعمان، سونیا کاشف اور دیگر نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی کارکردگی اور کلب کے لئے خدمات کو سراہا او رانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شائد ہی کلب میں ان کی خلاء کو پورا کیا جاسکے.
ان کی خدمات اور ان کے ساتھ بیتے ہوئے لمحات کو یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹر نغمہ ریحان اوراعزازی مہمان ڈاکٹر ریحان گوہر نے رائٹرز کلب کے اراکین کی طرف سے الوداعی تقریب کی تعریف کی اور کہا کہ کلب میں رہ کر جو عزت و توقیر انہیں دی گئی وہ ہمیشہ یاد رکھے گی.
انہوں نے ممبران کی کاوشوں او رتعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کلب میں رہ کر انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور کہا کہ وہ جہاں بھی رہے کلب سے ان کی دلی وابستگی جاری رہے گی اس موقع پر ڈاکٹر نغمہ ریحان کو کلب ممبران کی دستخطوں اور تعریفی کلمات پر مشتمل میمورڈم اور کلب کے لئے خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ او رتخائف پیش کئے گئے۔