ریاض(پریس ریلیز) ریڈ پاکستان انٹرنیشنل چیپٹر میں سال 2022کے لئے تقرریاں کی گئی ہیں اور محمد مبشر انوار ریڈ پاکستان انٹرنیشنل کے نائب صدر نامزد کئے گئے ہیں .
ریڈ پاکستان انٹرنیشنل چیپٹر کے صدر شاہد حسین نے انٹرنیشنل چیپٹر ز سال 2022کے لئے نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ریڈ پاکستان، پاکستانی عوام میں پڑھنے کی عادت ڈالنے کے لئے کوشاں ہیں.
اس مقصد کے لئے نہ صرف اندرون پاکستان بلکہ جہاں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں، ان کو پڑھنے کی طرف راغب کر رہی ہے۔
ریڈ پاکستان کے چیئرمین فرخ ڈال اس مقصد کے لئے پاکستان کے طول و عرض میں لائبریریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے لئے مقامی تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں.
ایم او یوز سائن کر ہے ہیں تا کہ پاکستانی طالبعلموں کے لئے کتب کا حصول بھی آسان ہو اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے مقابلے منعقد کروا کر ان طلباء کی با مقصد شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
علاوہ ازیں! فرخ ڈال نے دنیا کی بڑی لائبریریوں معاہدے بھی کئے ہیں تا کہ پاکستانی طلباء و عوام کی دسترس وہاں موجود کتب تک آن لائن رسائی ممکن ہو سکے۔
ریڈ پاکستان انٹرنیشنل کے صدر شاہد حسین نے سال 2022کے لئے محمد مبشر انوار کو ریڈ پاکستان انٹرنیشنل کا نائب صدر نامزد کیا ہے.
سعودی عرب کے لئے مریم ھادی علی صدر، یو اے ای کے لئے یاسر اعوان اور قطر کے لئے مسز شاہدہ خان کو صدر نامزد کیا ہے۔ نامزد صدور کو ضلعی/ریجن کی سطح پر ٹیم منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے.
نامزد صدور سے کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ وہ جلد از جلد باقی تنظیمی ڈھانچہ کو مکمل کر لیں گے۔دیگر ممالک کی تنظیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
Comments are closed.